ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر کے باندیپورا اسکول کی تعمیر پر ٹندولکر نےاپنے ایم پی فنڈ سے دئے 40 لاکھ روپئے؛ وزیراعلیٰ نے ادا کیا، شکریہ

جموں کشمیر کے باندیپورا اسکول کی تعمیر پر ٹندولکر نےاپنے ایم پی فنڈ سے دئے 40 لاکھ روپئے؛ وزیراعلیٰ نے ادا کیا، شکریہ

Sat, 31 Mar 2018 13:32:06    S.O. News Service

سری نگر 30؍مارچ ( ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے  کرکٹر سچن تندولکر کو  مقامی علاقے کی ترقی (ایم پی لیڈ) فنڈ سے جموں کشمیر کے باندیپورا ضلع کے اسکول کی تعمیر کے لئے 40 لاکھ روپے دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ سچن کا شکریہ، جنہوں نے کشمیر میں ایک اسکول کی تعمیر کے لئے ایم پی لیڈ فنڈ کا استعمال کیا۔وہ میدان سے باہر بھی ہم سب کو حوصلہ افزائی کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس علاقے کے واحد اسکول انمپیریل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ درگ ملا کی تعمیر 2007 میں ہوئی تھی۔ اس میں کلاس ایک سے 10تک تقریبا 1000 طالب علم پڑھتے ہیں۔اس سے پہلے تندولکر نے جنوبی ممبئی کے ایک اسکول کے اپ گریڈ اور کلاسوں کی تعمیر کے لئے فنڈ دیا تھا۔ایم پی لیڈ فنڈ سے تندولکر ملک کے مختلف حصوں میں اسکول اور تعلیمی اداروں سے منسلک 20 منصوبوں میں 7.4 کروڑ روپے کی رقم دے چکے ہیں۔


Share: